مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگھائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔ شانگھائی تعاون تنظیم میں ایران مبصر کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے البتہ ایران نے اس تنظیم کی مستقل رکنیت کے لئے درخواست بھی دے رکھی ہے۔ شانگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 6 جون سے 10 جون تک چين میں منعقد ہوگا۔ شانگھائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان، ازبکستان، پاکستان اور ہندوستان شامل ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگھائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔
News ID 1881032
آپ کا تبصرہ